دہلی ہاف میراتھن کے پرموٹر پرو کیم انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر انل سنگھ نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیا۔ بندرا بھارت کے واحد انفرادی اولمپک طلائی تمغہ فاتح ہیں۔ ملک کے باوقار کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن فاتح بندرا نے 2008 کے بیجنگ اولمپک میں 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
ابھینو بندرا دہلی ہاف میراتھن کے ایوینٹ امبیسڈر بنے - واحد انفرادی اولمپک طلائی تمغہ فاتح
بھارت کے اولمپک طلائی تمغہ فاتح نشانہ باز ابھینو بندرا کو 29 نومبر کو دارالحکومت کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہونے والی ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 16 ویں ایڈیشن کا ایوینٹ امبیسڈر بنایا گیا ہے ۔
بندرا نے دہلی ہاف میراتھن سے وابستہ ہونے پر کہا کہ آج یہ دوڑ نوجوان سے لے کر بزرگ لوگوں کو دوڑ اور فٹنس کے لئے ترغیب کرتی ہے۔ اس سال کے چیلنجوں کے باوجود ملک بھر سے لوگوں کے پاس اس ایونٹ سے جڑنے کا موقع رہے گا۔ وہ دہلی ہاف میراتھن موبائل ایپ کے ذریعہ اس میراتھن سے جڑ سکتے ہیں۔
دہلی ہاف میراتھن میں اس مرتبہ بھیڑ بھاڑ نہیں ہوگی اور عام لوگوں کو اس ریس سے دور رکھا جائے گا۔ پورا انعقاد بایو ببل میں ہوگا۔ اس میں صرف ایلیٹ بین الاقوامی اور بھارتی ایتھلیٹوں کی حصہ داری رہے گی جو بایو ببل میں رہیں گے۔