برمنگھم میں منعقد دولت مشترکہ کھیل میں گزشتہ 11 دنوں میں 72 ممالک سے 4,500 سے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا،بھارت نے گولڈ کوسٹ میں 61 تمغوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جو گزشتہ چار سال پہلے جیتے گئے تمغوں کی تعداد کے مقابلے میں پانچ کم ہیں،بتایاجارہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کا جھنڈا سرکاری طور پر برمنگھم گیمز کے اختتام کے موقع پر اتارا گیا، اور 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کرنے والی ریاست وکٹوریہ، آسٹریلیا کے حوالے کر دیا گیا۔ Musical Evening With Bhangra Marked Closing Ceremony
پرنس ایڈورڈ نے "برمنگھم 2022 کے اختتام کا اعلان کیا،اور 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کو باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا، "آپ نے ہمیں حوصلہ دیا ہے اور امید ہے کہ آنے والی نسلیں اس کو یاد رکھیں گی۔ ہندوستانی نژاد اسٹیون کپور، گلوکار، نغمہ نگار اور ایک ریگے ڈی جے، جسے 'اپاچی انڈین' کے نام سے جانا جاتا ہے، نے زبردست پرفارمنس پیش کی، ٹرانس جینڈر برطانوی ماڈل طللہ حوا نے نئے رومانوی دور اور برمنگھم کی ثقافت کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ برمنگھم کے موجودہ سپر اسٹارز رضا حسین، مہالیہ، جیکی اور ایش نے بھی شاندار مظاہرہ کی،ا میوزیکل شو کے بعد کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے صدر ڈیم لوئس مارٹن اور برمنگھم 2022 کے سی ای او مارٹن گرین سمیت دیگر نے الوداعی خطاب کیا۔