نئی دہلی:ہاکی کھلاڑی 11 جون کو بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سنٹر پہنچیں گے اور کیمپ کا انعقاد 11 جولائی تک کیا جائے گا۔اس گروپ میں سویتا پونیا، رجنی ایتیمارپو، بیچو دیوی کھریبام اور بنساری سولنکی سمیت چار گول کیپر ہیں۔ کیمپ کے لیے نامزد ڈیفنڈروں میں دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، اکشتا عباسو ڈھیکلے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری شامل ہیں۔
نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پوکھرامبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی پھالکے اور اجمینا کجور کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے مڈ فیلڈر ہیں۔ فارورڈ لائن کی کھلاڑی لالریمسیامی، نونیت کور، وندنا کٹاریہ، شرمیلا دیوی، دیپیکا، سنگیتا کماری، ممتاز خان اور سنیلیتا ٹوپو کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے نئے مقرر کردہ تجزیاتی کوچ انتھنی فیری بھی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شاپ مین نے کیمپ کے لیے ٹیم کے اہداف پر بات کرتے ہوئے کہا ”ہم ٹیم کے ڈھانچے اور حکمت عملی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ساتھ ہی کیمپ میں تجزیاتی کوچ انتھنی فیری کے شامل ہونے سے یقینی طور پر ہمارے کوچنگ اسٹاف میں بہت زیادہ معیار آئے گا اور حکمت عملی کے مطابق ٹیم مضبوطی ملے گی۔“ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ، آسٹریلیا کے ہمارے حالیہ دورے نے ہمیں ان شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کی جن پر فوری توجہ اور ٹیم کے طور پر بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہانگژو ایشین کھیلوں کے تیزی سے قریب آنے کے ساتھ، اگر ہم اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے تیار رہنا چاہتے ہیں تو ہم کوئی کسر نہیں چھوڑ سکتے۔