اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، جانئے کب ہے بھارت اور پاکستان کا مقابلہ - شیڈول کا اعلان

T20 World Cup dates out آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو آئرلینڈ، پاکستان، امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے پہلے تین گروپ میچ نیویارک میں ہوں گے جبکہ اس کا آخری گروپ میچ فلوریڈا میں ہوگا۔

T20 World Cup dates out
T20 World Cup dates out

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 8:31 PM IST

دبئی :رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کل 55 میچ کھیلے جائیں گے جو ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے کل 9 گراؤنڈز پر ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا افتتاحی میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان یکم جون کو ہوگا۔ سیمی فائنل مقابلے 26 اور 27 جون کو ہوں گے۔ فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جانا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کو گروپ اے میں آئرلینڈ، پاکستان، امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے پہلے تین گروپ میچ نیویارک میں ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا دوسرا میچ 9 جون کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔ وہیں ہندوستانی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 12 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستان کا آخری گروپ میچ 15 جون کو کینیڈا کے خلاف ہے۔

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانا ہے۔ 20 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سمیت مجموعی طور پر 3 مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ تمام 20 ٹیموں کو 5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 میں داخل ہوں گی۔ اس کے بعد تمام 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر 8 مرحلے میں دونوں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ دو ٹیمیں دو سیمی فائنل میچوں کے ذریعے فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، پاکستان کے 68 رنوں پر سات وکٹ

اس کا مطلب ہے کہ اگلا ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ پچھلے ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ سے بالکل مختلف ہوگا اور اس میں کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلے جائیں گے اور نہ ہی سپر 12 کا مرحلہ ہوگا۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 8 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کے لیے براہ راست انٹری حاصل کی تھی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے چار ٹیموں نے سپر 12 میں جگہ بنائی تھی۔

کون سی ٹیم کس گروپ میں ہے

گروپ اے- بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی- انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی- نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی۔ جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

ABOUT THE AUTHOR

...view details