ملک کو منو بھاکر، سوربھ چودھری اور انیش بھنوالا جیسے عالمی سطح کے شوٹر دینے والے تجربہ کار کوچ جسپال رانا سمیت کل 13 کوچوں کو 29 اگست کو کھیل کے دن راشٹرپتی بھون سے ایک ورچوئل تقریب کے ذریعہ درون اچاریہ ایوارڈ جبکہ 15 کھلاڑیوں کو لائف ٹائم دھیان چند اعزاز دیا جائے گا۔
قومی اسپورٹس ایوارڈ کے لیے قائم کی گئی 12 رکنی کمیٹی نے درون اچاریہ ایوارڈ کے لیے 13 اور دھیان چند ایوارڈ کے لیے 15 نام وزارت کھیل کو پیش کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وزارت کھیل نے مہر ثبت کردی ہے۔ اس بار درون چاریہ ایوارڈ کے لئے 100 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ دھیان چند ایوارڈ کے 40 سے زیادہ نام تھے۔
درون چاریہ ایوارڈ کے لیے کوچوں کے ناموں کی فہرست:
لائف ٹائم کلاس: دھرمندر تیواری (تیراندازی) ، پرشوتم رائے (ایتھلیٹکس) ، شیو سنگھ (باکسنگ) ، رومیش پٹھانیا (ہاکی) ، کے کے ہڈا (کبڈی) ، وجے منیشور (پیرا پاور لفٹنگ) ، نریش کمار (ٹینس) ، او پی دھیا (کشتی)
باقاعدہ زمرہ: یوگیش مالویہ (مل کھمب) ، گورو کھنہ (پیرا بیڈ منٹن) ، جسپال رانا (شوٹنگ) ، کلدیپ (ووشو) اور جوڈ فیلکس (ہاکی)
دھیان چند ایوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست:
جسی فلپس (ایتھلیٹکس) ، کلدیپ سنگھ بھلر (ایتھلیٹکس) ، ترپتی مرگونڈے (بیڈ منٹن) ، پردیپ گندھے (بیڈ منٹن) ، این اوشا (باکسنگ) ، لاکھا سنگھ (باکسنگ) ، سکھویندر سنگھ سندھو(فٹ بال )،اجیت سنگھ ( ہاکی )،منپریت سنگھ (کبڈی)،منجیت سنگھ (روئنگ)،آنجہانی سچن ناگ (تیراکی )،نندن بال (ٹینس)،نیتر پال ہڈا (کشتی)اور جے رنجیت کمار (پیرا ایتھلیٹ) ستیہ پرکاش تیواری (پیرا بیڈ منٹن)۔