مودا کے تیوسا گاؤں میں کشتی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں سیلو علاقے کی 14 برس کی لڑکی اپوروا دیوگڑ سب کی توجہ کا مرکز رہی۔ اپوروا نے کشتی کے میدان میں لڑکے کو دھوبی پچھاڑ دے دی۔
چودہ برس کی 'دنگل گرل'
موجودہ دور میں خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے۔ کشتی جیسے کھیل میں مہاراشٹر کے تعلقہ مودا کے تیوسا گاؤں کی چودہ برس کی لڑکی اپوروا دیوگڑ نے کشتی کے مقابلے میں ہم عمر لڑکے کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
چودہ برس کی 'دنگل گرل'
شیواجی ویایام شالہ کی طرف سے تیواسا گاؤں میں ہر برس کشتی مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مہاراشٹر کی ودربھ میں کشتی کے میدان میں لڑکیوں کو بہتر مواقع مل رہے ہیں، اس سے مقابلے سے ظاہر ہو رہا ہے۔