لالریمسيامی نے کہا کہ اولمپکس ٹیسٹ ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا حوصلہ کافی بلند ہے اور ہم نے اس کے لیے پریکٹس سیشن میں کافی محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کیمپ کے ہر سیشن میں ہم نے اولمپکس کو ذہن میں رکھ کر تیاری کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹیم ہے جو ایک بار پھر اولمپک کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہاکی ٹیم 17 سے 21 اگست تک ہونے والے اولمپک ٹیسٹ ایونٹ میں حصہ لے گی جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، چین اور جاپان سے ہوگا، جو اکتوبر نومبر میں ہونے والے اولمپکس کوالیفائنگ سے پہلے اہم ٹورنامنٹ ہے۔
کپتان رانی رامپال کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے جون میں ایف آئی ایچ خاتون سیریز فائنلز میں جاپان کو 1-3 سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔