اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کی چلی کے خلاف حیران کن کامیابی - اردو خبر

سینٹیگو میں کھیلے گئے ہاکی کے ایک حیرت انگیز میچ میں بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔

بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا
بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا

By

Published : Jan 22, 2021, 2:12 PM IST

بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا

بھارتی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے ایک گول سے پیچھے رہنے کے باوجود چلی کی مضبوط سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا۔ بھارت کے لیے 39 ویں منٹ میں دیپیکا، 45 ویں منٹ میں سنگیتا کماری اور 47 ویں منٹ میں لال رنڈیکی نے گول کئے۔

بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا

قبل ازیں مقابلہ کے آغاز پر ہی چلی کی ٹیم نے 21 ویں منٹ میں فرنانڈا ویلاگرین کے گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی تھی تاہم درمیانی مرحلوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے 3 گول کرتے ہوئے نہ صرف چلی کی برتری کو ختم کیا بلکہ مقابلہ پر سبقت حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا

دوسری جانب چلی نے شکست کے فرق کو اُس وقت کم کیا جب سیمون ایویلی نے 56 ویں منٹ میں گول کیا۔ لیکن یہ گول بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم کو شکست نہ دے سکی۔

بھارتی ٹیم نے چلی کی سینئر ٹیم کو 2۔3 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی یہ متواتر تیسری کامیابی ہے، جیسا کہ اس نے رواں ہفتہ چلی کے دورہ پر دو مرتبہ جونیئر ٹیم کو بھی شکست دی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے بھی مقابلہ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 10 ویں منٹ میں اسے پینالٹی کارنر ملا، تاہم ٹیم اس پر گول نہ بناسکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details