اردو

urdu

ETV Bharat / sports

promoting hockey: صلاح الدین قدوائی 70 برس کی عمر میں ہاکی کو فروغ دے رہے ہیں - گاندھی اسپورٹس کلب

بارہ بنکی کے رہنے والے صلاح الدین قدوائی 70 برس سے زیادہ کی عمر میں ہاکی کھیل کے فروغ Promoting Hockey کے لیے بچوں کو مفت ٹریننگ دے رہیں جس واقعی قابل ستائش ہے۔

ریٹائر ریلوے افسر صلاح الدین قدوائی
ریٹائر ریلوے افسر صلاح الدین قدوائی

By

Published : Dec 12, 2021, 2:20 PM IST

Updated : Dec 12, 2021, 2:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہاکی کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے 70 برس کے ریٹائر ریلوے افسر صلاح الدین قدوائی نے گاندھی اسپورٹس کلب Gandhi Sports Club تشکیل دیا ہے۔

صلاح الدین قدوائی 70 برس سے زیادہ کی عمر میں ہاکی کھیل کے فروغ دے رہے ہیں

گاندھی اسپورٹس کلب میں صلاح الدین قدوائی بچوں کو مفت ہاکی تو کھاتے ہیں ہی ساتھ ہی ان کے لیے معقول غذا اور ضروری لوازمات کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ ہاکی بھارت کافی پُرانا کھیل ہے لیکن کرکٹ کی چکاچوند اور بدلتے ماحول کی وجہ سے ہاکی لوگوں کی ہاکی سے رغبت کم ہو رہی ہے۔

ان تمام پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے صلاح الدین قدوائی نے ہاکی کو فروغ دینے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ انہوں گاندھی کلب تشکیل دیا اور ہاکی کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں۔

اس کام میں صلاح الدین قدوائی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور بہت مشکلات کے بعد انہیں پولیس لائن گراؤنڈ حاصل ہوا ہے جس میں وہ ایک برس سے ہاکی کی تربیت دے کر بچوں کو اس کھیل کی جانب راحبت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ تمام قسم کی سہولیات بھی مہیا کرا رہے ہیں۔

صلاح الدین قدوائی کی محنت کے بہتر نتائج نکل رہے ہیں اور بڑی تعداد میں اچھے کھلاڑی یہاں پریکٹس اور تربیت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

صلاح الدین قدوائی کو اس کام میں عوامی تعاون بھی حاصل ہو رہا ہے لوگ ان کے اس کام کی ستائش بھی کر رہے ہیں۔

صلاح الدین قدوائی نئی نسل کے لیے ہیرو تو ہیں ہی ساتھ ہی ان بزرگوں کے لیے بھی سبق ہو سکتے ہیں جو ایک عمر کے بعد اپنے آپ کو سماج سے دور کر کے خود کو گھر کی چہار دیواری میں قید کر لیتے ہیں۔

Last Updated : Dec 12, 2021, 2:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details