اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مشتاق مستعفیٰ، ننگومبم ہاکی انڈیا کا قائم مقام صدر مقرر - خاندانی وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے

ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے ذاتی اور خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور مشتاق احمد کی جگہ منی پور کے گیانڈرو ننگومبم کو قائم مقام صدر مقرر کیا۔

مشتاق مستعفیٰ، ننگومبم ہاکی انڈیا کا قائم مقام صدر مقرر
مشتاق مستعفیٰ، ننگومبم ہاکی انڈیا کا قائم مقام صدر مقرر

By

Published : Jul 10, 2020, 11:04 PM IST

ہاکی انڈیا کو مشتاق احمد کا استعفیٰ 7 جولائی کو موصول ہوا جس میں انہوں نے ذاتی اور خاندانی وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سبکدوشی کی پیش کش کی۔محمد مشتاق کا استعفیٰ ہاکی انڈیا کے ہنگامی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہاکی انڈیا آئین کے تحت ہاکی انڈیا کے سینئر نائب صدر گیانڈرو ننگومبم کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد 2018 میں صدر بنے تھے۔

مشتاق احمد نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہاکی انڈیا میں بطور خزانچی اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اپنے صدارت کے دوران ہندوستان نے بھوونیشور میں 2018 میں ہاکی ورلڈ کپ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی اور پھر نومبر میں بھوونیشور میں اولمپک کوالیفائر کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جہاں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت کھیل نے ان کے انتخاب کو قومی کھیلوں کے ضابطے کی مدت سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سبکدوش ہونے کو کہا تھا۔ وزارت کھیل کو پتہ چلا تھا کہ مشتاق احمد نے 2018 کے انتخابات میں مدت کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان انتخابات کے بعد ہی انہوں نے صدر کے عہدہ سنبھالا تھا۔

ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ کو 6 جولائی کو تحریر ایک خط میں وزارت نے فیڈریشن سے 30 ستمبر تک صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کرانے کو کہا ہے۔ وزارت نے خط میں کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں اور پتہ چلا کہ مشتاق احمد 2010 سے 2014 تک ہاکی انڈیا میں خزانچی اور 2014 سے 2018 تک جنرل سکریٹری تھے۔ انہوں نے بطور چیئرمین 2018 سے 2022 تک ہاکی انڈیا کے عہدیدار کی حیثیت سے مسلسل تیسری مدت تھی ۔

وزارت نے کہا ہے کہ ان کا انتخاب قومی کھیلوں کے فیڈریشنوں کے عہدیداروں کے لئے عمر اور مدت سے متعلق حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ اسپورٹس ضابطوں کے تحت نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے عہدیدار صرف دو بار ہی اس عہدے پر فائز ہوسکتے ہیں۔ ترمیم کے بعد تین مدت صرف صدر کے لئے منظور کی گئیں۔

مشتاق کے استعفیٰ کے بعد ہاکی انڈیا ایگزیکٹو بورڈ نے کھیل کی ترقی کے عزم پر مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details