اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ہاکی انڈیا کے اشتراک سے ہاکی انڈیا کے زیراہتمام کھیلو انڈیا ہاکی انڈیا لیگ کا آغاز کیا۔ اس کے میچ مارچ - نومبر کے درمیان تین مراحل میں ملک بھر میں تین مختلف مقامات پر ہوں گے۔
اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچوں کا انعقاد 23 سے 29 مارچ ، 2020 نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد 13 سے 19 جولائی تک بنگلور کے ایس اے آئی سینٹر میں ہوگا اور تیسرا مرحلہ 22 سے 29 نومبر تک بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
کھیلوں کے وزیر کیرن ریجیجو نے کہا کہ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے مختلف کھیلوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور دریافت کےلئے پلیٹ فارم بنائے جائیں۔ خواتین کی ہاکی میں اس وقت بھارت میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں کی تعداد نہایت محدود ہے۔
اسی وجہ سے ہمیں یہ لیگ بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی تاکہ انڈر 21 زمرے میں مزید با صلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکے۔