اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خاتون ہاکی ٹیم نے غریبوں کی مدد کے لئے جمع کئے 20 لاکھ - کورونا وائرس 'كووڈ -19' وباء

کورونا وائرس 'كووڈ -19' وباء کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب اور تارکین وطن کارکنان کی مدد کے لیے بھارتی خاتون ہاکی ٹیم نے 20 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی ہے۔

خاتون ہاکی ٹیم نے غریبوں کی مدد کے لئے جمع کئے 20 لاکھ
خاتون ہاکی ٹیم نے غریبوں کی مدد کے لئے جمع کئے 20 لاکھ

By

Published : May 4, 2020, 8:10 PM IST

ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے 1000 لوگوں کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے یہ پہل کی تھی۔ ٹیم نے 18 دن کے فٹنس چیلنج کو 17 اپریل کو شروع کیا تھا اور پہلے چار دنوں میں ہی سات لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کر چکی تھی۔

خاتون ہاکی ٹیم نے غریبوں کی مدد کے لئے جمع کئے 20 لاکھ

یہ كراؤڈ فنڈنگ 3 مئی تک جاری رہنی تھی جو گزشتہ لاک ڈاؤن کا آخری دن تھا۔ اگرچہ لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹیم نے لوگوں کو '20 پش اپس اور 20 ڈپس 'کرنے کا چیلنج دیا تھا۔ چیلنج تین مئی کو ختم ہوا۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹیم نے رسمی ہاکی تربیت کو ملتوی کر دیا ہے اور اس وقت کا بہتر استعمال کھلاڑی اس کھیل اور ان شعبوں پر تجزیہ کرنے کے لئے کر رہے ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے۔

خاتون ہاکی ٹیم نے غریبوں کی مدد کے لئے جمع کئے 20 لاکھ

خاتون ٹیم نے کل 20،01،130 روپے کی رقم جمع کی ہے۔کپتان رانی اور نائب کپتان سویتا نے اس پہل پر حمایت دینے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے خاتون ٹیم کو اس شاندار پہل کے لئے مبارک باد دی ہے۔

خاتون ٹیم کی طرف سے جمع کی گئی رقم دہلی میں واقع این جی او اودے فاؤنڈیشن کو جائے گی جو اس کا استعمال غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے کرے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details