اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو ایک رینک کا فائدہ

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم پانچویں رینک پر برقرار ہے جبکہ بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم نویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم

By

Published : Sep 9, 2019, 11:00 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:16 PM IST

اتوار کے روز جاری کی گئی ایف آئی ایچ کی تازہ رینکنگ میں بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم پانچویں مقام پر برقرار ہے جبکہ خواتین کی ہاکی ٹیم کو ایک رینک کا فائدہ ہوا ہے جس کے سبب خواتین ہاکی ٹیم نویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ایف آئی ایچ

یہ رینکنگ اوسیانہ کپ کے اختتام کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اوسیانہ کپ میں آسٹریلیا کی جیت پر کوئی فرق نہیں پرا ہے، آسٹریلیائی ٹیم 2350 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہے جبکہ بیلجیم دوسرے مقام پر ہے وہ بھی صرف دو پوائنٹ سے۔

یوروپی چیمپیئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی نیدرلینڈ کی ہاکی ٹیم تیسرے مقام پر ہے جبکہ ارجنٹینا کو چوتھا مقام حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ایف ایچ آئی کی گزشتہ رینکنگ میں بھی بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم پانچویں مقام پر تھی اور موجودہ رینکنگ میں بھی ٹیم نے اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ اور جرمنی کی ٹیم کو رینکنگ میں چھٹے مقام پر رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details