اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت خاتون ہاکی ٹیم کو ملا اولمپکس کوالیفائنگ ٹکٹ

بھارت کی خاتون ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ سیریز فائنلز کے سیمی فائنل میں آج چلی کو 2-4 سے شکست دے کر اس سال کے آخر میں ہونے والے اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔

بھارت خاتون ہاکی ٹیم کو ملا اولمپکس کوالیفائنگ ٹکٹ

By

Published : Jun 22, 2019, 7:22 PM IST

بھارتی ٹیم نے اس شاندار جیت اور اولمپک کوالیفائنگ کا ٹکٹ حاصل کر کے نوجوان فارورڈ لالریمسيامی کے والد کو خراج عقیدت عقیدت پیش کیا جن کا جمعہ کی صبح انتقال ہو گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

ایف آئی ایچ خاتون سیریز فائنلز کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو اس سال کے آخر میں ہونے والے اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا ٹکٹ ملنا ہے اور بھارت نے یہ ٹکٹ حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے مرد ٹیم نے بھی بھونیشور میں ایف آئی ایچ سیریز فائنلس کا خطاب جیت کر اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

فائنل میں اب بھارت کا مقابلہ ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ فاتح جاپان کے ساتھ مقابلہ ہوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 1-3 سے شکست دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details