اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارتی ہاکی ٹیموں کا عزم - منپریت سنگھ

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ اور خواتین ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے کہا کہ اولمپکس گیمز شروع ہونے میں تقریباً 200 دن باقی ہیں اور یہ وقفہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

بھارتی مرد ہاکی ٹیم
بھارتی مرد ہاکی ٹیم

By

Published : Jan 4, 2021, 10:58 PM IST

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 2021 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب یہ رواں برس جولائی اور اگست میں ہوگا۔

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے کہا کہ اس سال اولمپک کھیلوں میں بہت سارے چیلنجز ہیں اور ہمیں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔کچھ غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہمیں صرف اس بات کی فکر کرنی ہوگی کہ ہمارے کنٹرول میں کیا ہے اور اپنی بہترین کارکردگی کے لئے محنت کرنی ہے۔

بھارتی مرد ہاکی ٹیم

انہوں نے کہا کہ اگلے 200 دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ٹوکیو میں میڈل جیتنے کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی تربیت اور مقابلے میں 100 فیصدی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے کہا کہ گزشتہ نیشنل کیمپ جو چار ماہ تک چلا اس میں ہم نے اپنا پرانا فارم حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کی۔ اگلے چند مہینوں میں ہم اپنے کھیل کے تمام پہلوؤں کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔

خواتین ہاکی ٹیم

رانی نے کہا کہ 'اس سال کے مقابلے سے ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم کہا کھڑے ہیں اور ہمیں کس شعبہ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ یہاں سے ہم سب کو اپنا بہترین کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ ہمیں ہر میچ اور ہر سیشن میں خود کو ثابت کرنا ہوگا جس سے ہم ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بناسکے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس ٹیم میں بہت سے اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو میرے خیال میں ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ ہمیں اپنی ذہنی فٹنس پر بھی توجہ دینی ہوگی اور چوٹ سے بچنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details