اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ہاکی ٹیم بھونیشور پہنچی - انٹرنیشنل ہاکی فیدریشن

انٹرنیشنل ہاکی فیدریشن(ایف آئی ایچ) فائنل سیریز ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے منعقد کیمپ میں بھارتی ہاکی ٹیم بھونیشور پہنچی۔

بھارتی ہاکی ٹیم

By

Published : May 20, 2019, 11:48 AM IST

ہاکی ٹیم اپنے آسٹریلیائی دورے سے ملک لوٹ آئی ہے اور جلد ہی ایف ایچ آئی سیریز فائنل ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کرنے کے لیے قومی کیمپ میں شرکت کرے گی۔

یہ ٹورنامنٹ 6 جون سے 15 جون تک چلے گا۔

ہاکی انڈیا نے سینیئر مرد قومی کیمپ کے لیے 32 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا جن میں 18 کھلاڑی حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے سے وطن لوٹے ہیں اور جلد 14 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپ سے وابستہ ہو جائیں گے۔

آسٹریلیا کے دورے پر بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ یہ دورہ انہیں کھلاڑیوں کو اچھی طرح سے سمجھنے کا اچھا موقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دورے کے بعد انہیں یہ بات معلوم ہوئی کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے مقابلے میں کس مقام پر ہے کیوں کہ آسٹریلیائی ٹیم بھارتی ٹیم سے کافی بہتر و مضبوط ہے۔

گراہم نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ایف آئی ایچ سیریز کے پیش نظر تیاریوں کو پرکھنے کے لیے انتہائی اہم تھا اور اس دورے کے سبب مجھے پتہ چلا کہ بھارتی کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے سامنے کس طرح سے کھیلتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details