جونیئر ہاکی ٹیم کو سابق چیمپیئن برطانیہ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد 9 ویں سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے برس بھی رنر اپ رہ پر اکتفا کرنا پڑا۔
بھارتی ٹیم نے اپنا آخری لیگ مقابلہ برطانوی ٹیم سے ہی 3-3 سے ڈرا کھیلا تھا لیکن فائنل میں اسے برطانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔
بھارتی ٹیم سنہ 2018 میں بھی برطانیہ سے 3-2 سے شکست سےدوچار ہوکر دوسری پوزیشن پر تھی۔
بھارت نے سنہ 2013 اور سنہ 2014 میں اس ٹورنامنٹ میں خطابی جیت درج کی تھی۔
اس ٹورنامنٹ کے لیگ میچوں میں بھارتی ٹیم نے ملیشیا کو 2-4 سے اور نیوزی لینڈ کو 2-8 کے فرق سے شکست دی تھی۔
خطابی مقابلے میں بھارت کی شکست بھارتی ٹیم نے میچ میں دبدبہ بنایا لیکن یکے بعد دیگر کئی مواقع گنوائے۔بھارت نے چھ پنالٹی کارنر ضائع کرنے کے بعد 49 ویں منٹ میں ساتویں پنالٹی کارنر سےسبقت بنائی اور بھارت کی جانب سے جیت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔لیکن اس کے ایک منٹ بعد ہی برطانیہ نے پہلا پنالٹی کارنر حاصل کرلیا اور اسٹوارٹ رشمیرے نے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
آخری منٹوں میں اسٹورٹ نے ہی مزید ایک گول کر کے ٹیم کو خطاب دلایا۔