اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سابق بھارتی ہاکی کھلاڑی مائیکل کنڈو کا انتقال - سمر اولمپکس

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل کنڈو کا 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/31-December-2020/10072682_1062_10072682_1609418712726.png
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/31-December-2020/10072682_1062_10072682_1609418712726.png

By

Published : Dec 31, 2020, 6:18 PM IST

Updated : Dec 31, 2020, 6:57 PM IST

سنہ 1975 ہاکی ورلڈ کپ فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے عظیم ہاکی کھلاڑی مائیکل کنڈو کی آج صبح اچانک طبیعت خران ہوئی جس کے بعد انہیں راؤکیلا کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

مائیکل کنڈو سنہ 1972 اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

انہوں نے 1972 سمر اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

ہاکی انڈیا نے ٹویٹ کیا کہ 'سابق ہاکی کھلاڑی اور 1975 ہاکی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن مائیکل کنڈو کے انتقال سے ہمیں شدید رنج ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اڑیسہ اسپورٹس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بھی لکھا کہ 'ہاکی اولمپین مائیکل کنڈو کے انتقال سے دُکھ ہوا۔ اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن کی آتما کا شانتی ملے۔'

مائیکل کنڈو 'فُل بیک پوزیشن' پر کھیلتے تھے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے لیے ان کی خدمات کے عوض میں حکومت نے انہیں ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

Last Updated : Dec 31, 2020, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details