ہریانہ کی اس نوجوان فارورڈ کھلاڑی نے کہا کہ انہوں نے رانی اور وندنا کٹاریا جیسی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستانی ٹیم کے ساتھ سفر شاندار رہا ہے۔رانی اور وندنا میری مثالی ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ میری مدد کی ہے۔
'رانی اور وندنا سے بہت کچھ سیکھا ہے' ادیتا نے کہا کہ میں کافی خوش قسمت ہوں کہ ان جیسی سینئر کھلاڑی ہمارے ساتھ ہیں۔میں ان پر مکمل توجہ دیتی ہوں کہ وہ کس طرح کی مشق کرتی ہیں اور میچ سے پہلے کس طرح حکمت عملی بناتی ہیں۔ادیتا نے کافی کم عمر میں ہی اپنے والد کو کھو دیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی ماں نے ان کی زندگی میں ان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ میری زندگی میں میری ماں بہت خاص ہے۔2015 میں میرے والد کے انتقال کے بعد میری ماں نے ہم سب (تینوں بھائی بہن) کا ساتھ دیا۔ہماری ماں نے ہمارے باپ کی جگہ لی اور ہماری مدد کے لئے ہمیشہ موجودہ رہی۔ادیتا نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کی وجہ سے ہی ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔وہ میری دوست بھی ہیں۔میرے پاس یہ بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں کہ میرے لئے میری ماں کتنی خاص ہیں۔
كووڈ 19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل مقابلے ٹھپ پڑے ہیں اور 22 سالہ ادیتا نے کہا کہ اس وقفے سے انہیں اپنے گزشتہ میچوں کی ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ادیتا کورونا وائرس کی وجہ ملے وقفے کا استعمال اپنے کھیل کے تئیں حوصلہ بلند کرنے کے لئے کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ان شعبوں کی شناخت کر رہی ہیں جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ادیتا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میں اپنے گزشتہ میچوں کی کافی ویڈیو فوٹیج دیکھ رہی ہوں اور میں نے کچھ اہم چیزوں پر غور کیا ہے جن میں میدان پر واپسی پر مجھے اصلاح کی ضرورت ہے۔ امید کرتی ہوں کہ میں اپنی مہارت کو تیزی سے بہتر کروں گی اور زیادہ بہتر کھلاڑی بنوں گی ۔