اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست - بھارتی خاتون ہاکی ٹیم

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے دی۔

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست
بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست

By

Published : Jan 27, 2020, 9:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST

اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کے خلاف شاندار 4-0 کی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ دورے کا عمدہ آغاز کرنے والی بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو پیر کو یہاں ایک سخت مقابلہ میں میزبان ٹیم سے 1-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی جانب سے سلیمہ ٹیٹے واحد گول اسکورر رہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میگن ہل نے دو گول کئے ۔

اگلے میچ میں بھارتی خاتون ہاکی ٹیم بدہ کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی ۔

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ مریجن نے کہاکہ ہماری ٹیم کی کار کردگی اچھہ رہی مگر مواقع کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست

انہوں نے کہاکہ مواقع ضائع ہوکے کے سبب ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب ہوتی تو گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں ہمیں کامیابی ملتی۔

بھارتی ٹیم کے کوچ کاکہنا ہے کہ گزشتہ میچ میں شکست کے بعد میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اچھی واپسی کی ۔ میزبان ٹیم کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور ہمیں دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں کامیاب رہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details