اردو

urdu

ETV Bharat / sports

الوداعی سال ہاکی ٹیموں کے لیے یادگار رہا - بھارت

بھارتی مرد اور خواتین هاكي ٹیموں کیلئے سال 2019 یادگار رہا اور ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کی نظریں نئے سال میں تاریخ بنانے پر ٹک گئی ہیں۔

الوداعی سال ہاکی ٹیموں کے لیے یادگار رہا
الوداعی سال ہاکی ٹیموں کے لیے یادگار رہا

By

Published : Dec 31, 2019, 9:07 PM IST

بھارت نے ہاکی میں اپنا آخری تمغہ طلائی کے طور پر 1980 کے ماسکواولمپکس میں جیتا تھا۔ اس کے بعد سے ہندوستانی ہاکی کا انتظار مسلسل طویل ہوتا جا رہا ہے لیکن عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر موجود مرد ہاکی ٹیم سے امید ہے کہ وہ اس انتظار کو ٹوکیو میں پورا کر سکے۔


مرد ہاکی ٹیم نے 2018 عالمی کپ کی مایوسی کو 2019 میں چھوڑا اور مسلسل محنت کرتے ہوئے سال کے آخری میں روس کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کپتان من پریت سنگھ نے 2019 کے سلسلے میں کہا، "ہمارے لیے یہ سال مثبت رہا۔ ہمارا ایک ہی مقصد تھا اولمپکس كوالپفكیشن جسے ہم نے حاصل کیا۔ مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ اپنی پانچویں درجہ بندی کو سال کے آخر تک برقرار رکھنا بھی ایک بڑی کامیابی ہے. "


من پریت کا کہنا ہے کہ ٹیم کے پاس کئی ایسے کھلاڑی ہیں جوٹوکیو میں تاریخ رقم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے سال میں مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور 2020 میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ہندوستان دو سال میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں گزشتہ دو خطاب جیت چکا ہے۔خواتین ہاکی ٹیم نے امریکہ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کیا۔ خواتین ٹیم 2018 ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں جاپان سے شکست کھا کر براہ راست اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرنے سے چوک گئی تھی.

لیکن کپتان رانی کی قیادت میں ٹیم نے سال بھر شاندار مظاہرہ کیا اور کئی اچھی ٹیموں کو شکست دی۔ جاپان میں ہوئے اولمپک ٹیسٹ ایونٹ میں خواتین ٹیم نے چین اور جاپان کو شکست دی اور آسٹریلیا کے ساتھ ڈرا بھی کھیلا۔


ہندوستانی مرد جونیئر هاكي ٹیم کے لیے بھی 2019 شاندار سال رہا جہاں اس نے سلطان جوہر کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ٹیم اب 2020 میں ہونے والی جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کرے گی جو 2021 کے جونیئر ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details