اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میجردھیان چند کے یوم پیدائش پر ہاکی میچ - اے ایم یو میں میجر دھیان چند کی یوم پیدائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پریونیورسٹی گیمز کمیٹی کی جانب سے ہاکی گراؤنڈ پر اے بی کے یونین گرلز ہائی اسکول کی طالبات کے درمیان ہاکی میچ رکھا گیا۔

میجردھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر ہاکی میچ

By

Published : Aug 29, 2019, 9:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:19 PM IST

اسکول کی یلو اور ریڈ ہاؤس کی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ریڈ ہاؤس کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور یونیورسٹی اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر افسرعلی نے ٹیم کے سبھی ممبران کو میڈل پہنا کر اور ٹرافی دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میجردھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر ہاکی میچ
اے بی کے یونین گرلز ہائی اسکول کی ہاکی ٹیم یونیورسٹی کی پہلی گرلز ہاکی ٹیم ہے۔

میچ کے دوران اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عباس نیازی، وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا خان، اے ایم یو اسکول ڈائریکٹر پروفیسر افسرعلی خان، اسکول کے اسپورٹس ٹیچر عمران، یونیورسٹی ہاکی کلب کے صدر اورکوچ انیس الرحمان کے ساتھ اسکول کی طالبات موجود رہیں۔

واضح رہے کہ دھیان چند کی پیدائش 29 اگست 1905 میں ہوئی اور ان کا انتقال 3 دسمبر 1979 میں ہوا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر ضیاءالدین ہال میی دھیان چند کے نام پر ایک ہوسٹل بھی ہے جس کے 36 کمروں میں تقریبا 144 طلبا رہتے ہیں۔

اسکول کے وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا خان نے بتایا کہ 'یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جب یونیورسٹی کی گرلز ہاکی ٹیم بنی ہے۔' اسکول کی گرلز ہاکی ٹیم کی ہر طرح کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے صبا خان نے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، اسکول ڈائریکٹر پروفیسر افسرعلی اور پرنسپل کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:19 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details