اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا کے 61 کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے فی کس مالی مدد - بے روزگار سینئر اور جونیئر 61 کھلاڑیوں

ہاکی انڈیا کے اس اعلان کے تحت جن 61 کھلاڑیوں کو مالی مدد ملے گی ان میں 30 جونیئر اور چار سینئر خواتین کھلاڑی، 26 جونیئر اور ایک سینئر مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو 10،000 روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔

Hockey India to provide financial aid to 61 unemployed players
ہاکی انڈیا کے 61 کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے فی کس مالی مدد

By

Published : Aug 18, 2020, 10:27 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا نے لوگوں کی زندگی کو کئی طریقوں سے متاثر کیا ہے اور کھیلوں سے وابستہ لوگ بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں جس کے پیش نظر ہاکی انڈیا ایگزیکٹو بورڈ نے فی الحال بے روزگار سینئر اور جونیئر 61 کھلاڑیوں کو فوری طور پر 10 ہزار روپے کی مالی اعانت کا اعلان کیا ہے۔

ہاکی انڈیا کے اس اعلان کے تحت جن 61 کھلاڑیوں کو مالی مدد ملے گی ان میں 30 جونیئر اور چار سینئر خواتین کھلاڑی، 26 جونیئر اور ایک سینئر مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو 10،000 روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔

اس وقت وبا کے بیچ ملک میں آہستہ آہستہ کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کو اس مالی ریلیف کی فراہمی کا مقصد انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں دوبارہ مشغول ہونے کے قابل بنانا ہے۔

ہاکی انڈیا کے قائم مقام صدر گیانڈرو نیئنگوم نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا نے ایسے کھلاڑیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جن کے پاس ملازمت نہیں ہے۔ اس طرح کے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں سے جڑے رہنا مشکل ہے کیونکہ ان کے کنبے کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ ہاکی انڈیا ایسے کھلاڑیوں کو فوری مدد فراہم کرنا چاہتا تھا اور اب ایسے ہر کھلاڑی کو 10،000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ مالی اعانت کے ساتھ یہ کھلاڑی مکمل طور پر اپنے کنبہ پر منحصر نہیں ہوں گے اور مستقبل قریب میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مدد سے کھلاڑیوں کو جلد سے جلد کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی اور ان میں ملک کے لئے بہتر کام کرنے پر توجہ دینے کے لئے ضروری اعتماد پیدا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details