اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا نے اوپن اپلی کیشن سبمشن سسٹم لانچ کیا - ہاکی کی تربیت

امیدوار کوچ یا تکنیکی افسر کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے لئے ہاکی انڈیا رجسٹرڈ ممبر یونٹ کی منظوری لے کر اس اوپن سسٹم کے ذریعہ اپنی درخواست جمع کرسکتا ہے۔

ہاکی انڈیا نے اوپن اپلی کیشن سبمشن سسٹم لانچ کیا
ہاکی انڈیا نے اوپن اپلی کیشن سبمشن سسٹم لانچ کیا

By

Published : Jul 1, 2020, 10:20 PM IST

ہاکی انڈیا نے کوچ اور تکنیکی افسران کے رجسٹریشن کے لیے اوپن اپلی کیشن سبمشن سسٹم بدھ کے روز لانچ کیا۔

کوئی بھی امیدوار ایک کوچ یا تکنیکی افسر کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے لئے ہاکی انڈیا رجسٹرڈ ممبر یونٹ کی منظوری لے کر اس اوپن سسٹم کے ذریعہ اپنی درخواست جمع کرسکتا ہے۔

جب امیدوار اپنی درخواست جمع کردیں گے تب اسے ہاکی انڈیا رجسٹرڈ ممبر یونٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ اس یونٹ کی طرف سے درخواست منظور کرلی جائے گی تب ہاکی انڈیا کی منظوری کی ضرورت ہوگی جس کے بعد ہی کوچ یا تکنیک افسر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت مل سکے گی۔

ہاکی انڈیا کے صدر محمدمشتاق احمد نے کہا کہ کوچ یا تکنیک افسران کے رجسٹریشن کی درخواست کے لئے اوپن اپلی کیشن کے لانچ ہونے سے کافی اچھا محسوس ہورہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہر اس شخص کی مدد کرے گا جو ایک کوچ یا تکنیک کے طور پر رجسٹرڈ ہونا چاہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details