اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ ہفتے کو - بھارت

دنیا کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا نے بھارت کو جمعہ کے روز ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے مقابلے میں 4-3 سے ہرا دیا اور اس طرح بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جیتنے کا تعطل نہیں ٹوٹ سکا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ ہفتے کو
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ ہفتے کو

By

Published : Feb 21, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:15 AM IST

عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود بھارت نے آسٹریلیا کو آخری مرتبہ 2016 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔ تب سے اب تک چار برسوں میں بھارت آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکا ہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیلین وِتھرسپون نے میچ کے چھٹے منٹ میں میدانی گول کر کے ٹیم کا اسکور 1-0 سے آگے کر دیا ۔ اس کے بعد ٹام ویکیم نے 18 ویں منٹ میں میدان گول کیا اور آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری دلا دی ۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہاکی میچ ہفتے کو

بھارت کو اگرچہ 36 ویں منٹ میں پنلٹی کارنر حاصل ہوا اور راج کمار پال نے اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین گول کیا اور سکور 1-2 کر دیا ۔

آسٹریلیا کی جانب سے اس کے بعد لاچلن شارپ نے میچ کے 41 ویں منٹ میں میدانی گول کر بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر دھچکا دے دیا ۔ بھارت جب تک کچھ سمجھتا اس سے پہلے ہی جیکوب اینڈرسن نے ایک منٹ بعد ہی 42 ویں منٹ میں ایک اور میدانی گول کر کے آسٹریلیا کی برتری کو 4-1 سے مضبوط کر دیا ۔

بھارت نے آخری کوارٹر تک اپنی کوششیں جاری رکھی اور اس 47 ویں منٹ میں راج کمار کے میدانی گول نے ایک اور کامیابی دلائی ۔ راج کمار نے بہترین گول کر کے اسکور 2-4 اور آسٹریلیا کی برتری کم کرنے کی کوشش کی ۔

میچ کے آخری دور میں روپیندر سنگھ کے 52 ویں منٹ میں کئے میدانی گول نے بھارت میں امید جگا دی اورا سکور 3-4 کر دیا ۔ لیکن مقررہ وقت اور اس کے بعد کافی وقت تک کوئی گول نہیں ہونے کی وجہ سے بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔پرو لیگ میں پہلی مرتبہ کھیل رہے ۔

بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بھارت نے اس سے پہلے دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو دونوں مقابلوں میں شکست دی تھی ۔

بھارت نے پھر دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور عالمی چیمپئن بیلجیم کو پہلے میچ میں 2-1 سے شکست دی لیکن دوسرے میچ میں اسے بیلجیم سے 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:15 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details