اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت نے عالمی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دی

میزبان بھارت نے سنسنی خیز مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم بیلجئیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے مقابلے میں ہفتہ کے روز دو۔ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

بھارت نے عالمی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دی
بھارت نے عالمی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دی

By

Published : Feb 8, 2020, 11:35 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:57 PM IST

یہاں كلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے دنیا اور یورپی چیمپئن ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر شاندار جیت درج کی۔

بھارت کی طرف سے مندیپ سنگھ نے دوسرے منٹ میں اور رمندیپ سنگھ نے 46 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ بیلجئیم کا واحد گول گاتیھئر بوكارڈ نے 33 ویں منٹ میں کیا۔

بھارت نے عالمی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دی

ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کر چکی بھارتی ٹیم کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے۔

دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم بھارت اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیل رہی ہے اور اس نےٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو اسی اسٹیڈیم میں پہلے مقابلے میں پانچ۔ دو سے شکست دی تھی ۔

دوسرے میچ میں مقررہ وقت پر اسکور 3-3 سے برابر رہا تھا لیکن ہندوستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت نے عالمی چیمپئن بیلجیئم کو شکست دی

ٹورنامنٹ میں مقررہ وقت پر میچ ڈرا رہنے پر ایک پوائنٹس ملتا ہے اور شوٹ آؤٹ میں جیتنے پر ایک بونس پوائنٹس بھی ملتا ہے جس سے ٹیم کے دو پوائنٹس ہو جاتے ہیں۔ بھارت کو ہالینڈ کے خلاف دوسرے میچ سے دو پوائنٹس ملے تھے۔

اسی كلنگا اسٹیڈیم میں دو سال پہلے 2018 میں عالمی چیمپئن بننے والے بیلجئیم کی پانچ میچوں میں یہ پہلی شکست ہے لیکن وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر برقرار ہے۔

بھارتی ٹیم اب اتوار کے روز بیلجیم سے دوسرا میچ کھیلے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details