ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں بھارت کا بیلجیم سے مقابلہ آٹھ اور نو فروری کو بھونیشور کو کلنگا اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بھارتی مرد ٹیم کپتان منپریت سنگھ اور نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں اس مقابلے میں کھیلنے اترے گی۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لئے بھارتی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان اس مقابلے کے لئے ٹیم میں راجکمار پال کو شامل کیا گیا ہے جوملائشیا میں ہوئے سلطان جوہر کپ میں چاندی کا میڈل جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں پی آر برجیش، کرشنا پاٹھک، گریندر سنگھ، امت روہی داس، سریندر کمار، جرمن پریت سنگھ اور روپندر پال سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔
24رکنی ٹیم میں وویک ساگر پرساد، چنگلینسانا سنگھم، دلپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، رمن دیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، شمشیر سنگھ، گرصاحب جیت سنگھ، کوتھا جیت سنگھ، ایس وی سنیل، بریندر لاکڑا، گرجنت سنگھ اور نیل کانت شرما بھی شامل ہیں۔
ٹیم کے انتخابی کے بعد ٹیم کے چیف کوچ گراہم لیڈر نے کہاکہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچوں کا مقصد اولمپک ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے اور ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کرنا ہے جو دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرسکے۔
بھارتی ٹیم اس طرح ہے:پی آر برجیش، کرشن بہادر پاٹھک، ہرمن پریت سنگھ(نائب کپتان)گریندر سنگھ، امت روہی داس، سریندر کمار، جرمنپریت سنگھ، روپندر پال سنگھ، منپریت سنگھ (کپتان)، وویک ساگر پرساد، چنگیلسانا سنگھ، راجکمار پال، دلپریت سنگھ، ہاردک سنگھ،رمن دیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، شمشمیر سنگھ، گرصاحب جیت سنگھ، کوتھاجیت سنگھ کدگنبم، بریندر لاکڑا، نیلکانت شرما، گرجنت سنگھ اور ایس وی سنیل۔