کیمپ میں کھلاڑی تربیت کے دوران اپنی مہارت کو بہتر کرنے اور مستقبل کے مقابلوں میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے ہدف سے تیاری کرنے کے لئے ٹریننگ سینٹر میں اتریں گی۔
بھارتی خاتون جونیئر ٹیم نے اس سے پہلے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کو دو بار شکست دی تھی اور میزبان آسٹریلیا کو سخت ٹکر دی تھی۔
ہائی پرفامنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان نے کہاکہ منتخب کھلاڑیوں میں بہت ساری لڑکیاں ایک دوسرے کو پہلے سے اچھی طرح جانتی ہیں ۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہوئے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب ٹیم اور اچھی کارکردگی کے لئے حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے قومی کیمپ میں تربیت کے دوران جن شعبوں میں بہتری کرنا ہے اس کی فہرست بنا لی ہے اور ہم اس بات کو یقینی کریں گے کہ کھلاڑی کیمپ کے دوران بہتری کریں۔ جونیئر خواتین ٹیم سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ کھیلی تھی اور ٹورنامنٹ میں ان کی اچھی کارکردگی انہیں آگے آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی کی تحریک دے گی۔