اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جینیكے شاپ مین خاتون ٹیم کے تجزیہ کوچ مقرر - شاپ مین خاتون ٹیم کے تجزیہ کوچ مقرر

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے اپنی خواتین ہاکی ٹیم کے لئے ہالینڈ کے سابق عالمی کپ فاتح اوراولمپک طلائی فاتح ٹیم کے کھلاڑی جینیكے شاپ مین کوچ مقررکیا گیا ہے

شاپ مین خاتون ٹیم کے تجزیہ کوچ مقرر
شاپ مین خاتون ٹیم کے تجزیہ کوچ مقرر

By

Published : Jan 17, 2020, 10:35 PM IST

ہالینڈ کے سابق عالمی کپ فاتح اور اولمپک طلائی فاتح ٹیم کے کھلاڑی جینیكے شاپ مین کو بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا تجزیہ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

امریکہ کی قومی خاتون ٹیم کے کوچ رہ چکے شاپ مین کی مدت ٹوکیو اولمپک 2020 کے اختتام تک ہوگی ۔

شاپ مین خاتون ٹیم کے تجزیہ کوچ مقرر

شاپ مین ہالینڈ کے ساتھ 212 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں اور اپنے ریٹائرمنٹ سے دو سال پہلے انہوں نے اپنی ٹیم کو 2008 بیجنگ اولمپک میں طلائی اور 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ دلایا۔

وہ 2006 کی ورلڈ کپ فاتح ہالینڈ ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے۔

2002 اور 2010 ورلڈ کپ کی سلور فاتح ٹیم کے ساتھ بھی انہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

42 سالہ شاپ مین سال 2016 سے 2019 تک امریکہ کی خاتون ٹیم کے بھی کوچ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details