اردو

urdu

ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا چل بسیں

بھارتی ہاکی ٹیم کی سابق اسٹار کھلاڑی اور ارجن ایوارڈ یافتہ سنیتاچندرا76 سال کی عمر میں چل بسیں۔

By

Published : Jan 27, 2020, 11:34 PM IST

Published : Jan 27, 2020, 11:34 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:10 AM IST

ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا چل بسی
ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا چل بسی

بھارتی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور ارجن ایوارڈ فاتح سنیتا چندرا کا پیر کو یہاں انتقال ہو گیا۔وہ 76 سال کی تھیں۔




مسز چندرا سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل يتيش چندرا کی اہلیہ اور صحافی گورو چندرا کی والدہ ہیں۔ان کی آخری رسوم کل صبح 11 بجے کی جائیں گی ۔

وہ سال 1956 سے 1966 تک ہندوستانی ہاکی خواتین ٹیم کے لئے کھیلیں اور اس دوران 1963 سے 1966 تک وہ ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا چل بسی
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سنیتا کے انتقال پر گہرا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹس کے ذریعے کہا کہ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی سابق کپتان سنیتا چندرا کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئی ہے۔۔مسز چندرا نے کھیل کے میدان میں ریاست کا نام روشن کیا ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:10 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details