دارالحکومت دہلی میں 37 واں سب جونیئر بوائز ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلے کے لیے بھوپال اور اڈیشہ کی ٹاون گورنمنٹ ہائی اسکول کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے جی ایس ایس اسپورٹس کالج لکھنؤ اور سی آر زیڈ سینئر سیکنڈری اسکول (سونی پت) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں بھوپال کے ٹیم نے جی جی ایس اسپورٹس کالج لکھنؤ کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاؤن اسکول سندر گڑھ نے سی آر زیڈ اسکول ہریانہ کو شکست دی۔