اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وومین سینئر فٹبال لیگ: فرنٹیئر کلب کو ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید

فٹبال دہلی ویمن سینئر لیگ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنٹیئر فٹبال کلب کی تیاری عروج پر ہے۔ کلب کے کوچ جے دیپ کھنڈیلوال کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے ٹرائل کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔

فرنٹیئر کلب
فرنٹیئر کلب

By

Published : Mar 7, 2021, 9:46 PM IST

Updated : Mar 7, 2021, 10:21 PM IST

اس ٹیم میں دہلی کے علاوہ دیگر اسٹیٹ کی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا جن میں پنکی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید

واضح رہے کہ سنہ 1948 سے فرنٹیئر فٹبال کلب (مینز) دہلی کی اے ڈیویژن لیگ میں کھیلتا رہا ہے لیکن پہلی بار اس کلب کی خواتین ٹیم بھی مقابلے میں اترے گی۔

دہلی فٹبال ویمن سینئر لیگ 22 مارچ سے قومی دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گی جس میں دہلی اسٹیٹ کی 21 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرنٹیئر فٹبال کلب گروپ اے میں ہے جس میں 6 ٹیمیں ہیں۔

فرنٹیئر کلب

کلب کے سکریٹری جگدیش چندر ملہوترا نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم لیگ میں ضرور بہتر کھیل پیش کرے گی کیونکہ ہم نے ایک متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام پہلوؤں پر غور کرکے کمیوں اور خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ٹیم کی اسٹرائیکر اور بین الاقوامی کھلاڑی پنکی نے بھی کہا کہ ہماری تیاری بہتر ہے اور ہم لیگ میچز میں بہتر نتائج دیں گے۔کوچ بھی اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

Last Updated : Mar 7, 2021, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details