غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیگل کے مسلمان فٹ بال کھلاڑی سادیو مانی جو معروف برطانوی فٹ بال کلب لیور پول سے وابستہ ہیں، اس کلب سے ہر ہفتے ایک لاکھ یورو تنخواہ لیتے ہیں۔ ایک سال کا کنٹریکٹ 3 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کا ہے۔ لیور پول کی مسجد اور ٹوائلٹ کی صفائی کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتا چکے ہیں کہ مجھے فخر ہے میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔ اسلام میرا دین ہے۔ میرے والد ایک مسجد کے امام ہیں۔
یاد رہے کہ چند عرصے قبل یو ٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسٹار مسلمان فٹ بالر مسجد میں باتھ روم کی صفائی کر رہے تھے۔ یہ مسجد برطانیہ کی ہے جس نام ’الرحمۃ‘ ہے۔ لوگوں کو جب پتہ چلا کہ باتھ روم کی صفائی کرنے والا 27 سالہ سینیگل کا مسلمان اسٹار فٹ بال کھلاڑی سادیو مانی ہے تو ہر کوئی ان کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔
ان کےبارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک غریب مسلمان گھر میں پیدا ہوئے، سینیگل کے شہر بامیالی میں زندگی کے ابتدائی دور گزارا، والد مسجد کے ایک پیش امام ہیں۔ جس کی وجہ سے مسجد سے تعلق اوائل عمر میں ہو گیا تھا۔