اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی چل بسے - بھارت کے سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی

بھارت کے سابق معروف فٹبال کھلاڑی اشوک چٹرجی کی 78 برس کی عمر میں موت ہو گئی۔ فٹبال اداروں نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کی ہے

سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی چل بسے
سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی چل بسے

By

Published : Feb 22, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:30 AM IST

بھارت کے سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی کا ہفتہ کو انتقال ہو گیا۔ وہ 78 سال کے تھے۔

25 دسمبر 1942 کو پیدا ہونے والے اشوک کے گھر میں بیوی، بیٹے سندیپ، بہو اور ایک پوتا ہیں۔

سابق فٹ بال کھلاڑی اشوک چٹرجی چل بسے

اشوک نے 1965-66 میں میردیكا ٹورنامنٹ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور جاپان کے خلاف ملی 3-0 سے جیت میں انہوں نے دو گول کئے تھے۔

میردیكا ٹورنامنٹ میں بھارت کے لئے کھیلتے ہوئے انہوں نے ہانگ کانگ، جاپان، تھائی لینڈ، میانمار اور پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے گول کئے تھے۔

انہوں نے 1966 میں بینکاک میں ہوئے ایشیائی کھیلوں میں بھی حصہ لیا تھا۔ایشائی کھیلوں میں ان کی کار کردگی شاندار رہی تھی ۔

موہن بگان کلب کے لئے کھیلتے ہوئے انہوں نے شیلڈ، ڈیورنڈ اور روور کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس وقت موہن بگان نے مسلسل چار سالوں تک کلکتہ لیگ اور تین سال تک ڈیورنڈ کپ جیتا تھا۔

موہن باگان نے 2019 میں اشوک کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

موہن بگان کلب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں اشوک چٹرجی کی موت پر تعزیت کی گئی ہے۔ کلب کے لئے ان کی خدمات کو سراہایا گیا ہے۔

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغرنی بنگال)نے بھی سابق فٹبالر کی موت پر اظہار تعزیت کی ہے۔ بھارتی فٹبال میں ان کی خدمات کو سراہایا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details