اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کووڈ 19: یوروپ میں سبھی گھریلو فٹبال لیگ معطل - یو ای ایف اے

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر یو ای ایف اے کے چیف نے کہا ہے کہ یوروپ میں سبھی گھریلو لیگ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

uefa
uefa

By

Published : Mar 29, 2020, 4:55 PM IST

یو ای ایف اے کے چیف اے لیکزینڈر سیرفن نے اعلان کیا ہے کہ اگر کورنا وائرس کم ہوتا ہے، لیگ ابھی بھی کچھ نہ کچھ فیصلہ لے گی، سیزن کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

حالانکہ انہوں نے کہا 'یورپین لیگ سیزن جون کے آخری دنوں میں دوبارہ شروع کیا جائے گا یا پھر ختم بھی ہو سکتا ہے'۔

واضح رہے کہ یوروپ میں کلب فٹبال سیزن مارچ اپریل اور مئی میں اختتام ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس میں خلل پیدا ہو گئی ہے۔

وہیں پورے یوروپ میں گھریلو فٹ بال لیگس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یو ای ایف اے کے چیف لیکزینڈڑ نے کہا 'ہمیں نہیں پتا یہ وبا کب ختم ہو گی لیکن ہمارے پاس اے، بی اور سی پلان ہیں۔ ہم لیگس کے رابطہ میں ہیں، ان کے گروپس کے بھی رابطہ میں ہیں، ہمیں انتظار کرنا ہوگا جیسا کہ باقی سیکٹرز اس وبا کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہم دیکھیں گے کہ مختلف لیگس اور کلبس کے میچز کے لیے کیا بہتر ہل ہو سکتا ہے، بند دروازے کے اندر بھی گیمز کا خیال مشکل ہے لیکن ابھی ہم نہیں جانتے کہ کلب اور لیگس دوبارہ شروع ہو سکیں گی یا نہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'اگر کوئی دوسرا طریقہ ہو تو اچھا ہو گا کہ یہ چیمپیئن شپس ختم ہو جائیں، اور میں نہیں سوچتا کے یورپیئن کپ فائنلز بند دروازے کے اندر کھیلے جا سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details