اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوٹنہم ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل - فٹبال چمپئنز لیگ

فٹبال چمپئنز لیگ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے مد مقابل اولمپیاکس کو 4-2 کی شکست سے دوچار کر کے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنا لی

ٹوٹنہم ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل
ٹوٹنہم ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل

By

Published : Nov 27, 2019, 4:42 PM IST

ٹونہم ہوٹسپرنے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکیس کو2۔4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شاہانہ داخلہ لے لیا۔

منیجر جوزے مورینو کی انٹری بھی یادگار، ہیری کین 20 گول تک پہنچ کر ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔

ٹوٹنہم فٹ بال کلب کا اپنی ہی سرزمین پر بڑا معرکہ کاسامنا کرنا پڑا۔ چمپئنز لیگ گروپ بی میں حریف اولمپیاکس کے خلاف زبردست کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف کوسخت چیلنج پیش کیا۔ اولمپیاکس نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میزبان کھلاڑیوں کو للکارا۔

دوسرے ہاف میں ہیری کین کے دو گولز نے پوزیشن بہتر بنائی، ایونٹ میں انفرادی اسکور کی تعداد ریکارڈ 20 کر لی۔

ٹوٹنہم کے چوتھے گول سے میزبان ٹیم کو4-2 کی فتح ملی، ساتھ ہی چمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنا لی۔ اس شاندار جیت سے نئے منیجر جوزے مورینو کی انٹری بھی یادگار بن گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details