اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوٹنہم فٹبال کلب کا کھلاڑی کورونا سے متاثر

برطانیہ کے پیشہ ور فٹ بال کلب ٹوٹنہم نے اطلاع دی ہے کہ ان کی ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔

ٹوٹنہم فٹبال کلب کا کھلاڑی کورونا سے متاثر
ٹوٹنہم فٹبال کلب کا کھلاڑی کورونا سے متاثر

By

Published : Jun 5, 2020, 10:56 PM IST

پریمیر لیگ نے اس ہفتے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا۔ اس کھلاڑی کو پانچویں راؤنڈ ٹیسٹ میں کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ تاہم کلب نے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن کہا ہے کہ اسے ایک ہفتہ کے لئے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

ٹوٹنہم فٹبال کلب کا کھلاڑی کورونا سے متاثر

کلب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریمیر لیگ نے بتایا تھا کہ ہماری ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ میڈیکل رازداری کی وجہ سے اس کھلاڑی کے نام کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا لیکن پریمیر لیگ پروٹوکول کے تحت اسے سات دن تک تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

پریمیر لیگ ٹیسٹ میں اب تک 13 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پریمیر لیگ 17 جون سے شائقین کے بغیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details