بھارتی فٹبال کی تاریخ مغربی بنگال کے ارد گرد ہمیشہ سے ہی گھومتی رہی ہے، اسی وجہ سے ہی کولکاتا کو بھارتی فٹبال Indian Football کا مرکز کہا جاتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران گوا، شمال مشرقی خطہ کی ریاستوں اور جنوبی ہند کے چند کلبوں جس میں بنگلورو ایف سی بھی شامل ہیں، نے کولکاتا شہر میں فٹبال کے میچز کھیل کر شہر کو زینت بخشی ہے۔
اسی درمیان جموں و کشمیر سے ریئل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC in indian football کے نام سے ایک کلب کی بھارتی فٹبال میں انٹری ہوتی ہے۔ پہلے آئی لیگ سیکنڈ ڈویژن میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے بعد آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس وقت بھی اس کلب کے مستقبل کو لے کر کئی سوال کئے جاتے رہے، اس کے بعد کشمیری کلب آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کھیلنے کے لئے کولکاتا پہنچتا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں محمڈن اسپورٹنگ سمیت کئی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر بھارتی فٹبال کی تاریخ میں آئی ایف اے شیلڈ خطاب جیتنے والا کشمیر کا پہلا کلب بنا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ریئل کشمیر ایف سی بنگلورو ایف سی کے بعد سب سے زیادہ ترقی کرنے والا کلب بنا اور اس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
مغربی بنگال میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 میں اس ٹیم کے سامنے نہ صرف خطاب کے دفاع کرنا بلکہ یہ ثابت کرنے کا چیلنج تھا کہ گزشتہ سال چمپیئن کلب آف انڈیا بننا کوئی اتفاق کی بات نہیں تھی۔the future of real kashmir fc in indian football ۔