اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میوات: پرو کبڈی لیگ سیزن چار کا اختتام - فاتح ٹیم کو 31 ہزار روپے نقد

فیروز پور نمک اور لوہنگاکلاں کی ٹیم کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا گیا جسے فیروز پور نمک کی ٹیم نے بڑے فرق سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو مہمانوں نے شیلڈز اور تحائف سے نوازا۔

میوات : پرو کبڈی لیگ سیزن چار کا اختتام
میوات : پرو کبڈی لیگ سیزن چار کا اختتام

By

Published : Dec 28, 2020, 9:58 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں جاری پرو کبڈی سیزن چار کا آج آخری مقابلہ کھیلا گیا۔ اے بی ایس فاؤنڈیشن اور اے او وی ایگرو فوڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئے اس پرو کبڈی لیگ کا اختتامی پروگرام نوح بلاک کے بیواں گاؤں میں ہوا۔

میوات : پرو کبڈی لیگ سیزن چار کا اختتام

فیروز پور نمک اور لوہنگاکلاں کی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ گزشتہ روز کھیلا گیا جسے فیروز پور نمک کی ٹیم نے بڑے فرق سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو مہمانوں نے شیلڈز اور تحائف سے نوازا۔

فاتح ٹیم کو 31 ہزار روپے نقد، دوسرے نمبر کی ٹیم کو 21 ہزار روپے نقد اور تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 5100-5100 روپے کے انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سپر 8 میں کھیلنے والی باقی 4 ٹیموں کو بھی 1100-1100 کے نقد انعام دیے گئے۔

اتوار کو پرو کبڈی سیزن 4 کے فائنل مقابلے میں کبڈی کے کھیل سے وابستہ کئی بڑی ہستیوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں رمبیر کھوکھر (دروناچاریہ ایوارڈی) کے علاوہ، کبڈی ایسوسی ایشن کے سربراہ سریندر پہل، اے بی ایس فاؤنڈیشن کے بانی ستویندر سنگھ سندھو، بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی سریندر نارا سمیت متعدد کبڈی اور ریسلنگ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر سریندر پہل نے کہا کہ ہریانہ کے ضلع نوح میں جلد ہی ریاستی سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ رمبیر کھوکھر کوچ نے کہا کہ اب ضلع کے کبڈی کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کو معمولی سی تربیت دینے کے بعد اسے بھارتی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی دھیریندر کھڑگٹا نے کہا کہ ضلع میں صرف کبڈی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تمام کھیلوں کے فروغ کی طرف تیزی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details