پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار اسٹرائیکر برازیل کے نیمار نے اپنے ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے 10 لاکھ امریکی ڈالر (تقریبا سات کروڑ 64 لاکھ روپے) کا تعاون دیا ہے۔
نیمار نے دس ملین ڈالر کی مدد کی برازیل کے ٹی وی نیٹ ورک ایس بی ٹی کے مطابق نیمار نے یہ عطیہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور ٹیلی ویژن پریزینٹرلوسیانو حق کی طرف سے جاری مشترکہ مہم کو دیا ہے۔
نیمار کے ٹیم مینجمنٹ نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ ہم کبھی عطیہ اور رقم کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ نیمار دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبال کھلاڑیوں میں شمار ہیں اور وہ پیرس سینٹ جرمین میں ایک ماہ میں 32 ملین ڈالر کماتے ہیں۔
نیمار نے دس ملین ڈالر کی مدد کی اس مہم کو برازیل کے عالمی چمپئن سرفر گریبیل میڈینا اور برازیل کی دیگر مشہور ہستیوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 9000 معاملے سامنے آ چکے ہیں جبکہ 359 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔