اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Lionel Messi: اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے چھوڑا ایف سی بارسلونا کلب - نادي كرة القدم الشهير برشلونة

اسٹار فٹبال اسٹرائیکر میسی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے درمیان 21 برس لمبا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے۔

Star footballer Lionel Messi leave FC Barcelona club
Star footballer Lionel Messi leave FC Barcelona club

By

Published : Aug 6, 2021, 5:03 PM IST

مشہور فٹبال کلب بارسلونا نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر میسی کے کلب سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کلب نے ایک بیان میں کہا کہ 'کلب اور لیونل میسی کے درمیان ایک معاہدے پر پہنچنے اور دونوں فریقوں کے آج ایک نئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے واضح ارادے کے باوجود ہم معاشی اور ڈھانچہ جاتی رکاوٹ (اسپینش لالیگا ضابطہ) کے سبب معاہدے کو رسمی شکل دینے میں اہل نہیں ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر لیونل میسی ایف سی بارسیلونا کے ساتھ اپنے رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔ دونوں فریقوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ بالآخر وہ ایک دوسرے کے ارادوں کو پورا نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں شکست، کانسہ کی امید برقرار

کلب کی بہتری میں میسی کی حصہ داری کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری کی دعا کرتے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details