پاپا باؤبا نے 2002 فیفا عالمی کپ میں اپنے شاندار گول سے فرانس ٹیم کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ ان کے گول کی مدد سے ہی سینیگل نے فرانس جیسی ٹیم کو ایک ۔ صفر سے شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔
اُس میچ میں پاپا کی کارکردگی نے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ یہ عالمی کپ کا پہلا ہی میچ تھا۔ جاپان اور جنوبی کورویا میں ہوئے 2002 عالمی کپ کے شروعاتی میچ میں باؤبا کے گول کی مدد سے سینیگل نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک ۔ صفر سے ہراکر بڑا الٹ پھیر کیا تھا۔
فیفا نے کہا کہ 'فیفا سینیگل کے عظیم کھلاڑی پاپا با ؤبا ڈیوپ کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھی ہیں۔ فیفا نے ٹویٹر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک مرتبہ کا عالمی کپ کا ہیرو ہمیشہ عالمی کپ کا ہیرو رہتا ہے۔'
جنوری 1978 میں ڈکار میں پیدا ہوئے اس فٹ بال کھلاڑی نے اپنے کریئر میں فلہم، ویسٹ یونائیٹیڈ اور برمنگھم سٹی جیسے بڑے فٹ بال کلبوں کی طرف سے کھیلا۔ انہوں نے اپنے کریئر میں 261 میچ کھیلے اور 26 داغے ہیں۔ انٹرنیشنل کریئر میں ان کے نام 63 میچوں میں 11 گول ہیں۔