پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنس لیگ کے میچ میں اپنی ٹیم کو جیت دلاتے ہوئے تاریخ قائم کر دی۔ سویڈن کے خلاف کھیلے جارہے اس میچ میں رونالڈو نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 سے جیت دلائی۔
نیشنس لیگ کے اس میچ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 100 واں بین الاقوامی گول کیا اور وہ ایسا کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ میچ کے 45 ویں منٹ میں پہلا گول کرتے ہوئے 35 سالہ رونالڈو نے یہ خاص کامیابی حاصل کی۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر قبل ہی رونالڈو نے میچ کا پہلا گول فری کِک کے ذریعہ کیا۔
اس سے پہلے ایران کے علی دیئی نے 100 بین الاقوامی گول کیا ہے اور ان کے نام سب سے زیادہ 109 بین الاقوامی گول ہیں۔ تیسرے نمبر پر ملیشیا کے مختار دہاری ہیں، جن کے 86 گول ہیں۔ ارجنٹینا کے لیونل میسی کی بات کریں تو وہ اس معاملے میں 15 نمبر پر ہیں، اب تک میسی 70 بین الاقوامی گول کر چکے ہیں۔