میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح رونالڈو نے ٹریننگ شروع کرنے سے پہلے طبی اور جسمانی ٹیسٹ کرایا۔
35 سالہ فارورڈ کھلاڑی گزشتہ چار مئی کو پرتگال سے اٹلی آئے تھے اور ترن میں 14 دنوں تک كوارنٹين میں رہے تھے۔اس وقت ان کے ٹیم کے ساتھیوں نے کلب میں ذاتی طور پر ٹریننگ کرنا شروع کر دی تھی۔
سری اے سیشن ملتوی ہونے سے پہلے رونالڈو ناظرین کے بغیر انٹر میلان ٹیم کے خلاف میچ میں اترے تھے جہاں ان کی ٹیم نے میلان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔اٹلی فٹ بال فیڈریشن کے مطابق ملک میں سری اے سمیت تمام پیشہ ورانہ اسپورٹس کو 14 جون تک ملتوی کیا گیا ہے۔
جوئنٹس کے ڈینیل رگانی، بلیس ماتدی اور پاؤلو دبالا کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور سب اب صحت مند ہو گئے ہیں۔