اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کریم بن زیما کی بدولت رئیل میڈرڈ 34 ویں بار لا لیگا چمپیئن - بارسلونا کی شکست

فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بن زیما کے شاندار دو گول کی بدولت فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ نے ولا رئیل کو ایک گول کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر 34ویں مرتبہ لا لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

Real Madrid 34th La Liga champions thanks to Karim Benzema
کریم بن زیما کی بدولت رئیل میڈرڈ 34 ویں بار لا لیگا چمپیئن

By

Published : Jul 17, 2020, 1:29 PM IST

ریئل میڈرڈ نے گذشتہ 3 سالوں میں پہلی بار ہسپانوی فٹ بال چمپین شپ لا لیگا جیتنے میں کامیابی حاصل کی اور جمعرات کو یہاں ولاریال کو 2-1 سے شکست دینے کے بعد مجموعی 34 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لیگ کی واپسی کے بعد ریئل میڈرڈ نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے قریبی حریف بارسلونا پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بارسلونا دوسرے نمبر پر ہے جسے کیمپ نو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوساسونا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ریال میڈرڈ نے لیگ میں لگاتار دسویں کامیابی اپنے نام کی۔ لیگ کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ماہ کے لئے تعطل کا شکار رہی اور لیگ کی واپسی کے بعد ریئل میڈرڈ واحد ایسی ٹیم ہے جس نے اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔

فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بن زیما کے دو گول کی مدد سے ریئل میڈرڈ نے ایک میچ باقی رہتے ہوئے لا لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بن زیما نے میچ کے 27 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ریئل میڈرڈ کو برتری دلائی اور پھر 76 ویں منٹ پر دوسرا گول کرکے ٹیم کو فتح کو یقینی کردیا۔اس جیت کے ساتھ رئیل میڈرڈ کے 86 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ بارسلونا کے 79 پوائنٹس ہیں۔ بارسلونا کو اپنے ٹائٹل کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے جیت درج کرنے اور ریئل میڈرڈ کی شکست کے لئے دعا کرنے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ایک دیگر میچ میں اوساسونا نے بارسلونا کو 2-1 سے شکست دی۔ بارسلونا کی اس شکست سے ہی رئیل میڈرڈ نے اگلا میچ کھیلے بغیر ہی خطاب کے حصول کو یقینی بنا لیا۔ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے ٹیم کی خطابی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کوچ کی حیثیت سے آج کے دن اپنے بہترین دن میں سے ایک قرار دیا۔۔بطور کھلاڑی چمپئنز لیگ اور ورلڈ کپ جیتنے والے زیدان نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ ہم خطابی جیت کا جشن اپنے شائقین کے ساتھ منائیں لیکن کورونا کے سبب احتیاطی پابندی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ شائقین اور پرستار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جیتتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کررہے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details