اردو

urdu

ETV Bharat / sports

I-League 2021/22 season: ریئل کشمیر ایف سی نے ایزوال ایف سی کو شکشت دی - Real Kashmir beat Aizawl FC

تھیاگو ایڈن کے دو گول کی بدولت رئیل کشمیر ایف سی نے ایزوال ایف سی کو ایک دلچسپ مقابلے میں 2-3 کی گول سے شکست دے کر آئی لیگ 22-2021 میں اپنی جیت Real Kashmir FC To 3-2 Win Over Aizawl FC درج کی۔

رئیل کشمیر ایف سی نے ایزوال ایف سی کو شکشت دی
رئیل کشمیر ایف سی نے ایزوال ایف سی کو شکشت دی

By

Published : Dec 28, 2021, 4:36 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آئی لیگ 22-2021 I-League 2021/22 season کے پانچویں میچ میں میزبان رئیل کشمیر ایف سی کا ایزوال ایف سی کے درمیان جارحانہ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی اپنی گرفت مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

کھیل کے آٹھویں منٹ پر فٹبالر تھیاگو ایڈن نے ہیڈر کے بدولت شاندار گول کرکے اپنی ٹیم رئیل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

کھیل کے 39 ویں منٹ پر لال تھنگما رائلٹے نے کارنر سے ہیڈر کے ذریعہ گیند کو جال میں ڈال کر میچ کے اسکور 1۔1 سے برابر کر دیا۔

پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 45+2 ویں منٹ پر ربرٹسن کا زوردار ہیڈر گول پوسٹ سے ٹکرا کر گیند تھیاگو ایڈن کے پاس چلی گئی، انہوں نے بغیر غلطی کئے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 1-2 کی سبقت دلائی، تھیاگو کا اس میچ میں یہ دوسرا گول تھا۔

دوسرے ہاف میں کھیل کے 66 ویں منٹ پر تھوئی کے کراس کو کپتان ربرٹسن نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کی سبقت 1-3 کر دیا۔

مزید پڑھیں:

کھیل کے 86 ویں منٹ پر رام لال چواں نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو 2-3 گول کے اسکور پر لا کھڑا کر دیا تاہم ایزوال ایف سی نے اسکور کو برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکامی ہاتھ آئی۔


کھیل کے اختتام تک رئیل کشمیر ایف سی 2-3 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ 22-2021 I-League 2021/22 season میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

اس سے قبل شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے چوتھے میچ میں نیروکا ایف نے سری نیڈی دکن ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 2-3 گول سے شکست دے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details