آئی لیگ ٹیم ریئل کشمیر ایف سی نے برطانوی ساؤتھ ایشین آکسفورڈ ڈفینڈر اور سابق آرسینل اور نارتھمپٹن ٹاؤن کھلاڑی كاشف صدیقی سے معاہدہ کیا ہے۔
ریئل کشمیر کا کشف صدیقی سے معاہدہ کشمیر ایف سی نے اس کے ساتھ ہی آکسفورڈ یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ساتھ ان کی سرکاری شراکت کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹیم میں صدیقی کو مڈفیلڈ اور دفاع کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
صدیقی اس سے پہلے سیزن کے آغاز میں اگرچہ آکسفورڈ یونائیٹڈ کے ساتھ تربیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور اسنو لیپرڈس کے نام سے مشہور ریئل کشمیر ٹیم کے ساتھ جڑنے والے تھے۔
ریئل کشمیر کا کشف صدیقی سے معاہدہ ریئل کشمیر کے ساتھ جڑنے پر كاشف صدیقی نے کہا کہ یہ موقع ملنا میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔میں ریئل کشمیر ایف سی اور آکسفورڈ ایف سی میں سب کا شکریہ کرنا چاہوں گا۔
میں زخمی ہونے کی وجہ سے کھیل سے باہر ہو گیا تھا جس کے بعد میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے بہت محنت کی۔میں چیریٹیبل کام کو فٹ بال فار پیس کے ذریعہ کشمیر لانا چاہتا ہوں اور پھر سے شروعات کرنے کے لئے بیتاب ہوں۔