اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چیمپیئنز لیگ فائنل: پی ایس جی اور بائرن میونخ آمنے سامنے

چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا موقع ملے گا جبکہ پانچ بار کی چیمپیئن بایرن میونخ اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنانا چاہے گی۔

champions league
champions league

By

Published : Aug 23, 2020, 4:30 PM IST

کووڈ 19 کی وجہ سے طویل عرصے سے معطل رہنے والے چیمپینز لیگ ٹورنامنٹ پہلے میچ کے آغاز کے 425 دن بعد آج ایک نیا چیمپیئن حاصل کرے گا اور اس کا فائنل مقابلہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور بایرن میونخ کے مابین کھیلا جائے گا۔

فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا موقع ملے گا جبکہ پانچ بار کی چیمپیئن بایرن میونخ اپنے ریکارڈ میں مزید بہتری لانا چاہے گی۔

چیمپیئنز لیگ کا فائنل مقابلہ مئی میں ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اب لزبن اس کی میزبانی کرے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے صرف چند سو افراد ہی گراونڈ میں موجود ہوں گے، جن میں کھلاڑی اور میچ آفیشلز بھی شامل ہیں۔

لزبن گراؤنڈ میں اس فائنل سے قبل اسٹیڈیم جانے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپیئنز لیگ کا مقابلہ شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا ورنہ اس سے قبل کبھی بھی خالی اسٹیڈیم میں یورپی چیمپین شپ کے میچ نہیں کھیلے گئے تھے۔

آٹھ سالوں سے پی ایس جی سے وابستہ مارکو ویراتی نے کہا کہ 'یہ کلب کی تاریخ اور فٹ بالر کی حیثیت سے ہماری زندگی کا سب سے اہم 90 منٹ ہوگا۔

پی ایس جی نے اس خطاب کے سپنے کو پورا کرنے کے لیے ٹیم میں کھلاڑیوں پر خطیر رقم صرف کی ہے جس میں برازیل فٹبالر نیمار بھی شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قیمت پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بایرن میونخ ٹیم 2013 میں چیمپئن بننے کے بعد چار بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے لیکن اس سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

بتا دیں کہ جرمن کلب بایرن میونخ نے اپنی عمدہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے لیون کو 0-3 سے شکست دے کر یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ 2020 کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے جبکہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بھی لیپزگ کو 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں قدم رکھا ہے۔ پی ایس جی نے بالآخر 110 چیمپئنز لیگ میچوں کے بعد یورپ میں اس ٹاپ کلب فٹ بال مقابلے کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details