اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی فٹ بال کپتان سنیل چھیتری نے کیا کہا؟ - اکیڈمیز میں آپ کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں، آپ کی تکنیک کو بہتر کر سکتے ہیں

بھارتی فٹ بال کپتان سنیل چھیتری کا خیال ہے کہ بھارت کے نوجوانوں کو اپنا کھیل بہتر بنانے کے لئے یورپی اکیڈمیوں میں تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

'کھلاڑیوں کی یورپی اکیڈمیز میں تربیت کی ضرورت'
'کھلاڑیوں کی یورپی اکیڈمیز میں تربیت کی ضرورت'

By

Published : Apr 20, 2020, 10:26 PM IST

بھارت کے بہترین فارورڈ چھیتری نے انڈین سپر لیگ کی ویب سائٹ پر کہا کہ یورپی اکادمیوں میں ٹریننگ کرنے سے بھارتی کھلاڑیوں کو بہتر لیگ میں بہتر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرنے کا موقع ملے گا جس سے وہ اچھے کھلاڑی بنیں گے۔

چھیتری نے کہاکہ 'میں ملک کے نوجوان کھلاڑیوں سے کافی امیدیں رکھتا ہوں۔ جب وہ 17-18 سال کے ہوں تو ان کو یورپی اکیڈمیوں میں جانے کا موقع ملے تو وہ 4-5 سال میں کافی اصلاح کر سکتے ہیں۔

ایسی اکیڈمیز میں آپ کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں، آپ کی تکنیک کو بہتر کر سکتے ہیں اور بہتر کھلاڑی بن سکتے ہیں'۔

بھارت کے لئے 72 بین الاقوامی گول کرنے والے چھیتری غیر ملکی اسپورٹنگ کینساس سٹی کے لئے کھیل چکے ہیں اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی پروفیشنل کھلاڑی بنے تھے۔ وہ اسپورٹس لزبن کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details