اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کا روزہ قضا کرنے سے انکار - mohammed salah

یورپ میں جاری فٹبال چیمپیئنز لیگ میں مختلف ٹیموں کی جانب سے متعدد مسلم کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں اور ٹیم انتظامیہ کے دباؤ کے باوجود روزہ قضا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کھلاڑیوں کا روزہ قضا کرنے سے انکار

By

Published : May 8, 2019, 2:20 PM IST

چیمپئنز لیگ کھیلنے میں مصروف آئی ایکس کے حکیم زائخ، نصیر مزروئی لیور پول کے محمد صلاح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبہ پر کلب انتظامیہ کے پریشر کو نظر انداز کر کے فٹ بال میچ روزہ کی حالت میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد صلاح

تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ اپنے آخری مراحل میں ہے اور دونوں ٹیموں کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے سے نہ صرف ان کی جسمانی صلاحیت کم ہوگی بلکہ کھیل پر بھی اثر پڑے گا۔

حکیم زائخ

ایک برطانوی اخبار کےساتھ بات کرتے ہوئے آئیکس ٹیم کے فٹنس کوچ نے کہا ہے کہ اگر زائخ اور مزروئی سیزن کے اس حصے میں روزہ رکھتے ہیں تو یہ کلب کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

11 ماہ تک کھلاڑی ایک خاص غذا اور ٹریننگ کے ساتھ رہتے ہیں اور اسے اچانک بدلنا کھلاڑیوں کے جسموں پر منفی اثر ڈالے گا۔

نصیر مزروئی

حکیم زائخ ٹیم کے مشہور کھلاڑی ہیں اور آئیکس کی ہر جیت میں ان اہم کردار رہا ہے۔
ماہرین انہیں سیزن میں آئیکس کا بہترین کھلاڑی قرار دے رہے ہیں، وہ ابھی تک اٹھارہ گول کرچکے ہیں۔

زائخ کیلئے صورتحال اسلئے مشکل ہے کیونکہ وہ دونوں اٹیکنگ مڈفیلڈر اور بعض اوقات رائٹ ونگر کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details